31 جولائی 2011 - 19:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع نے کہا ہے کہ ایران آزاد سمندر میں امن وامان قائم کرنے کی ڈاکٹرائين کے تحت اپنی بحریہ کو مضبوط بنارہا ہے۔

ابنا: وزیردفاع بريگيڈیر جنرل احمد وحیدی نے فارس نیوز سے گفتگو میں رہبر انقلاب اسلامی کے دورہ صوبہ ہرمزگان کے اھداف کی طرف اشارہ کرتےہوے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آزاد سمندر کی امن و سلامتی بڑھانے کی غرض سے اپنی بحریہ کو مضبوط کررہا ہے تاکہ وہ علاقے کے ملکوں کے تعاون سے علاقے میں امن قائم کرسکے۔ ایران کے وزیر دفاع نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ دیگر ملکوں کو یہ پیغام دیتی ہےکہ علاقے میں امن قائم کرنے کےلئے بیرونی افواج کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے اپنی بحریہ کو مضبوط بنانے سےعلاقے کے ملکوں کو امن کا پیغام پہنچتا ہے۔
..............

/169